ETV Bharat / state

Mahangai Rahat Camp جے پور میں چیف منسٹر گارنٹی کارڈ جاری کیے گئے

گہلوت حکومت کی جانب سے جے پور ضلع کے 10 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو 40 لاکھ سے زیادہ چیف منسٹر گارنٹی کارڈ جاری کیے گئے۔ Chief Minister Guarantee Card in Rajasthan

جے پور میں چیف منسٹر گارنٹی کارڈ جاری کیے گئے

author img

By

Published : May 23, 2023, 9:03 AM IST

جے پور: ریاست راجستھان حکومت کی طرف سے لگائے جا رہے مہنگائی ریلیف کیمپ میں صرف 29 دنوں میں جے پور ضلع کے 10 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو 40 لاکھ سے زیادہ چیف منسٹر گارنٹی کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں۔ ضلع کلکٹر پرکاش راجپوروہت نے کہا کہ مہنگائی ریلیف کیمپ 24 اپریل کو شروع کیے گئے تھے جس کے بعد پیر تک کل 40 لاکھ 20 ہزار 495 گارنٹی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ چیف منسٹر فری اناپورنا فوڈ پیکٹ اسکیم کے تحت 5 لاکھ 86 ہزار 70، چیف منسٹر چرنجیوی ایکسیڈنٹ انشورنس اسکیم کے تحت 7 لاکھ 78 ہزار 137، چیف منسٹر چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت 7 لاکھ 78 ہزار 137، وزیراعلیٰ الیکٹرک مفت زرعی اسکیم کے تحت 63 ہزار 268 ، چیف منسٹر مفت گھریلو بجلی اسکیم میں 6 لاکھ 81 ہزار 112 مستفیدین کو گارنٹی کارڈ جاری ہوئے ہیں۔

وہیں مہنگائی ریلیف کیمپ میں چیف منسٹر کامدھینو انشورنس اسکیم میں 4 لاکھ 12 ہزار 652، اندرا گاندھی گیس سلنڈر سبسڈی اسکیم میں 2 لاکھ 16 ہزار 454، سماجی تحفظ پنشن اسکیم میں 3 لاکھ 10 ہزار 943، مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم میں 1 لاکھ 69 ہزار 51، اندرا گاندھی اربن ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کے تحت لاکھ 24 ہزار 671 مستفیدین نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ وہیں پیر کو ریاست کے وزیر اعلیٰ نے موہن لال سکھاڑیہ یونیورسٹی، ادے پور میں گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف جینولوجی اینڈ پراکرت بھون کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے پنچ کلیانک مہوتسو میں آچاریہ وردھمان ساگر مہاراج کا آشیرواد بھی لیا۔

یہ بھی پڑھیں: PLI scheme for IT hardware لیپ ٹاپ، پی سی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے 17000 کروڑ روپے کی نئی مراعاتی اسکیم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.