اشوک گہلوت نے کہا کہ بی جے پی نے کانگریس رہنماؤں کو کروڑوں روپے دے کر اس طرح کی بغاوت کرنے کے لیے تیار کیا ہے، بی جے پی کے ساتھ مل کر پارٹی توڑنے کی بات کررہے ہیں۔
وزیراعلی گورنر کلراج مشرا سے ملاقات کرنے راج بھون پہنچے اور انہوں نے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ اور وشندر سنگھ، رامیش مانی کو برخاست کیے جانے کی تجویز پیش کی۔
گورنر نے تجویز منظور کرلی ہے، گورنر سے ملاقات کے بعد وزیر اعلی اشوک گہلوت نے صحافیوں سے بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ ایک دن کا معاملہ نہیں ہے بلکہ گزشتہ 6 ماہ سےزیادہ ہوگیا ہے بی جے پی اس طرح کی ناپاک حرکت کررہی ہے۔آج جو بھی فیصلہ سچن پائلٹ، وشندر سنگھ، رامیش مانی کے خلاف لیا گیا ہے یہ میرا فیصلہ نہیں ہے بلکہ اعلی کمان کا فیصلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 107 اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں، اور حکومت گرانے کی بی جے پی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، راجستھان کی عوام ایسے لوگوں کو اچھی طرح سے پہچان چکی ہے انہیں وقت آنے پر سبق سیکھائیں گی۔