ETV Bharat / state

راجستھان: او ایل ایکس پر موبائل منگوانا مہنگا پڑا

author img

By

Published : Jul 25, 2020, 3:48 PM IST

سائبر جرائم میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کہیں موبائل تو کہیں موٹر سائیکل اور لاٹری کے نام پر غریبوں کو لوٹا جارہا ہے۔

راجستھان: او ایل ایکس پر موبائل منگوانا مہنگا پڑا
راجستھان: او ایل ایکس پر موبائل منگوانا مہنگا پڑا

جے پور کے چار دروازے علاقے کے رہنے والے اشرف الدین نے او ایل ایکس پر ایک موبائل پسند کیا تھا، جس کی قیمت 5500 روپے تھی۔

اشرف الدین نے فون کا آرڈر دے دیا لیکن سائبر ٹھگوں نے ان کو اپنے جھانسے میں لیتے ہوئے ان سے 14700 روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروا لیے۔

موبائل کا پورا پیسہ پے ٹی ایم کے ذریعے ٹرانسفر کرایا گیا، سائبر کرائم کا احساس ہونے کے بعد اشرف الدین نے جے پور کے اسانگانیر علاقہ کے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرایا، پولیس نے اسے بھروسہ دلایا ہے کہ جس نے اس کے ساتھ ٹھگی کی ہے۔ اس کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اشرف الدین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے درمیان بتایا کہ جس شخص نے ویڈیو کالنگ کے ذریعے فون پر بات کی تھی وہ سینہ کے کپڑے پہنا ہوا تھا اس لیے اس کو بھروسہ ہو گیا تھا اور اب جب فون نہیں آیا اور پیسے بھی واپس نہیں آئے تو اس نے پولیس میں معاملہ درج کرایا ہے۔

واضح رہے کہ اشرف الدین ایم ڈی روڈ پر ایک ہوٹل پر کام کرتے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.