ETV Bharat / state

مرکزی حکومت نے اقتصادی بحران میں لوگوں کا خیال نہیں رکھا: پائلٹ - Protest against increase in petrol and diesel prices

کانگریس کے رہنما سچن پائلٹ نے پٹرول، ڈیزل کے قیمتوں میں ہورہے اضافے کے خلاف احتجاج کے دوران مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پیدا ہوئے حالات میں حکومت نے لوگوں پر توجہ نہیں دی۔

مرکزی حکومت نے اقتصادی بحران میں لوگوں کا خیال نہیں رکھا: پائلٹ

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 2:15 PM IST

جے پور:راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی اور کانگریس کے رہنما سچن پائلٹ نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے عالمی وبا کورونا وائرس سے پیدا شدہ معاشی سست روی میں لوگوں پر توجہ نہیں دی۔

پائلٹ نے بڑھتی مہنگائی کے معاملے میں مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کے ٹونک روڈ سانگانیر پل کے قریب پٹرول پمپ کے سامنے ہونے والے احتجاج کے دوران میڈیا سے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں وبا کی وجہ سے معاشی سست روی آئی اور اس کے سبب لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی ممالک نے ایسے وقت میں اپنے لوگوں کی دیکھ بھال کے لئے اقدامات کیے تھے لیکن بدقسمتی سے مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی آفت کے دوران ہزاروں، لاکھوں افراد کی موت ہوگئی، اب بھی لوگوں کو کورونا کا سامنا ہے، لوگوں خوف و ہراس کا ماحول ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ لیکن حکومت کچھ نہیں کر پارہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.