راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کو بھی ریاستی حکومت کے کورونا ریلیف پیکیج کے مطابق متاثرین کے خاندانوں کو مزید امداد فراہم کرنی چاہیے۔
گہلوت نے یہ بات جمعرات کو سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے محکمے کی جائزہ میٹنگ میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ راجستھان حکومت نے عالمی وبا کورونا کے متاثرین کے خاندانوں کے لیے وزیر اعلیٰ کورونا سہایتا یوجنا کے تحت ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر مستحق متاثرہ خاندان کو اس کا فائدہ پہنچے۔ راجستھان حکومت نے یتیم لڑکوں اور لڑکیوں، بیوہ عورت اور بیوہ عورت کے لڑکے اور لڑکی کے لیے بہتر کورونا ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ ریاستی حکومت کے پیکیج کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مزید امداد فراہم کرے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک مرکزی حکومت کی طرف سے صرف یتیم بچوں کے لیے امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ امداد 18 سال کی عمر مکمل ہونے پر بھی دستیاب ہے۔ ایسے میں مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو مناسب مدد نہیں مل رہی ہے۔
مزید پڑھیں: گہلوت کے بعد اب سچن پائلٹ سونیا گاندھی سے ملے
ریاستی حکومت کے سیکریٹری، سماجی انصاف اور امپاورمنٹ ڈپارٹمنٹ سمت شرما نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کورونا سہایتا یوجنا کے تحت اب تک 13 ہزار 701 افراد کو 91 کروڑ 42 لاکھ روپے کی امداد دی گئی ہے۔ اس سے قبل کووڈ کے دوران 32 لاکھ بے سہارا لوگوں اور بے سہارا خاندانوں کو پانچ قسطوں میں 1865 کروڑ روپے کی ایکس گریشیا امداد ادا دی جا چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ دیہات کے ساتھ مہم کے دوران مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں میں تقریباً ایک لاکھ منظوریاں جاری کرکے لوگوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔
یواین آئی