جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع مسلم مسافر خانہ کے ایک کمرے کی چھت کا پلاسٹر ٹوٹ کر گر گیا۔ پلاسٹر گرنے کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔ غنیمت کی بات یہ رہی کہ جب چھت کا پلاسٹر گرا اس وقت کمرے میں کوئی بھی مسافر موجود نہیں تھا، ورنہ بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ یہ حادثہ مسلم مسافر خانے کے روم نمبر 113 کا بتایا جا رہا ہے۔Muslim Musafir Khana Jaipur
حادثہ پیش آنے کے بعد کمرے کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے، مسلم تنظیموں کے عہدیداران کی جانب سے بھی اس حادثہ پر ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جس طرح سے مسلم مسافر خانہ کمیٹی کام کر رہی ہے، وہ صحیح نہیں ہے۔ اس پورے معاملے کو لے کر مسلم مسافر خانہ کمیٹی کے سیکرٹری شوکت قریشی کا کہنا ہے کہ گرمی اور برسات ہونے کی وجہ سے مسلم مسافر خانے کے اوپر بنا ہوا ایک کمرے کا پلاسٹر گر گیا، پلاسٹر گرنے کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔Muslim Musafir Khana Roof Damaged
انہوں نے بتایا کہ مسافر کمرے میں موجود نہیں تھا۔ جو کمرے میں تھا، وہ باہر گیا ہوا تھا اور جب وہ شام کو واپس آیا تو اس نے ہم لوگوں کو اطلاع دی، جس کے بعد ہم لوگوں نے حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ کسی طرح سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن مالی نقصان ہوا ہے۔ Muslim Musafir Khana Jaipur
یہ بھی پڑھیں: