ETV Bharat / state

BSF killed Pakistani intruder پاک بھارت سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، دو پاکستانی درانداز ہلاک - پاک بھارت سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی

راجستھان کے ضلع باڑمیر میں، بارڈر سکیورٹی فورس نے ہند-پاک بین الاقوامی سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے دو پاکستانی دراندازوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاکستانی درانداز ہلاک
پاکستانی درانداز ہلاک
author img

By

Published : May 2, 2023, 12:13 PM IST

باڑمیر: راجستھان کے ضلع باڑمیر میں بارڈر سکیورٹی فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی دراندازی کو ناکام بنا دیا ہے۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے پیر کی رات دیر گئے ضلع کے گدر روڈ تھانہ علاقے میں دو پاکستانی دراندازوں کو ہلاک کر دیا۔ دونوں درانداز باڑمیر والا چیک پوسٹ کے قریب ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران بی ایس ایف کے جوانوں نے انہیں خبردار کیا، لیکن اس کے باوجود درانداز نہیں مانے۔ اس پر بارڈر سکیورٹی فورس کے جوانوں نے فائرنگ کر کے دونوں دراندازوں کو ہلاک کر دیا۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیندر پال سنگھ نے بتایا کہ گدر روڈ تھانہ علاقے میں بی ایس ایف نے دو دراندازوں کو مار گرایا۔ سرحد پر اس کارروائی کی اطلاع ملتے ہی بی ایس ایف اور پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ بی ایس ایف نے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی پیر کی دیر رات کی گئی۔ دراندازی کے ساتھ غیر قانونی منشیات کی کھیپ رکھنے کا معاملہ بھی سامنے آرہا ہے۔ تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:Pak Intruder Caught in Gujarat بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا پاکستانی درانداز گجرات میں گرفتار

گزشتہ دسمبر میں راجستھان کے سری گنگا نگر میں ہند-پاک بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے ایک پاکستانی دراندازی کو ہلاک کر دیا تھا۔ درانداز بھارتی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ کارروائی سریکرن پور کے قریب ہرمکھ پوسٹ پر کی گئی ہے۔ اس کے پاس سے ماچس، سگریٹ، پاکستانی کرنسی اور ایک رسی برآمد ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.