ETV Bharat / state

Pakistani Drone راجستھان میں مشتبہ پاکستانی ڈرون پر فائرنگ

راجستھان کے سری گنگا نگر میں بھارت پاکستان سرحد پر ایک پاکستانی ڈرون دیکھا گیا، جس کی آواز بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں نے سنی۔ ڈرون کو دیکھتے ہی جوانوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ حالانکہ ڈرون واپس پاکستان کی جانب چلا گیا۔ Drone at India Pakistan International Border

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 11:17 AM IST

راجستھان میں بی ایس ایف کے جوانوں نے مشتبہ پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کی

سری گنگا نگر: راجستھان سے متصل پاکستانی سرحد پر بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ایک ڈرون کو پاکستان کی طرف سے آتے دیکھا۔ اسے دیکھتے ہی جوانوں نے ڈرون پر فائرنگ شروع کر دی۔ پیر کی رات سری گنگا نگر ضلع میں ہندوستان-پاکستان سرحد پر ڈرون دیکھا گیا۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے وقت ضائع کیے بغیر جوابی فائرنگ کی اور اسے واپس پاکستان کی طرف بھگا دیا۔ اس واقعے کے بعد فی الحال علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ سری گنگا نگر کے ایس پی پیرس دیش مکھ نے بتایا کہ ضلع کے سمجھاکوٹھی تھانہ علاقے میں ترشول بی او پی چوکی کے قریب سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے جوانوں نے کل رات سرحد پار یعنی پاکستانی سرحد سے آنے والے ڈرون کی آواز سنی۔ اس پر بی ایس ایف کے تیار جوانوں نے ڈرون پر فائرنگ کی۔

معلومات کے مطابق جوانوں نے ڈرون پر 20 راؤنڈ فائر کئے۔ فائرنگ کے بعد ڈرون ان کی نظروں سے اوجھل ہوگیا۔ ڈرون کے لاپتہ ہونے کے بعد بی ایس ایف اور پولیس نے پورے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈرون کے ذریعے ہیروئن کی کھیپ بھارتی سرحد میں پھینکی گئی ہے۔ ہیروئن کی کھیپ کا سراغ لگانے کے لیے آس پاس کے دیہاتوں اور کھیتوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں ناکہ بندی کرکے گاؤں والوں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ تاکہ علاقے میں آنے والے مشکوک افراد کی شناخت ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistani Drone پاک بھارت بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی نقل و حرکت، بی ایس ایف نے ڈرون کو مار گرایا

واضح رہے کہ ڈرون کی نقل و حرکت کے دوران بھارتی اسمگلر ہیروئن کی کھیپ کی ترسیل کے لیے سرحد کے آس پاس کے کھیتوں یا علاقوں میں پہنچ جاتے ہیں۔ پاکستانی اسمگلر ڈرون کی مدد سے ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ غیر ملکی ڈرونز میں ہیروئن کی کھیپ جی پی ایس میں لوکیشن سیٹ کرکے پھینکی جاتی ہے۔ جسے بھارتی اسمگلر لینے آتے ہیں۔ پچھلے کئی مہینوں میں کئی بار بھارتی سرحد پر تعینات جوانوں نے ڈرون کو یا تو فائرنگ کر مار گرایا ہے یا پھر اسے پاکستان کی طرف واپس بھیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی بار بھارتی اسمگلروں کو پکڑنے میں بھی کامیابیاں ملی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.