پولیس ذرائع کے مطابق اندرا گاندھی نہر کے نزدیک وکرم سنگھ کے کھیت کی جوتائی کے دوران زمین میں دبا تقریباَ دو فٹ لمبا پرانا بم نظر آیا۔ اس کی اطلاع ملی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر احتیاطاَ اس بم کے چاروں طرف ریت کے بورے رکھے ہیں اور خطرے کے نشان والی لا ل جھنڈ لگادی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس کھیت سے فوج کا ہتھیاروں کا اسٹور کچھ ہی دوری پر ہے۔ فوج کے اعلی حکام کو بم ملنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ شام تک انسداد بم دستہ کے اس کھیت میں پہنچنے کی امید ہے۔
خیال رہے کہ تقریباَ 18 برس پہلے مئی 2001میں فوج کے بردھوال ہتھیاروں کے ذخیرہ میں شدید آگ لگ گئی تھی۔ اس دوران ذخیرہ سے میزائلیں اور بم وغیرہ گولہ بارود دور دور جاکر گرا تھا۔
پولیس کے مطابق وکرم سنگھ کے کھیت میں ملا بم اسی وقت کا ہونے کی امید ہے۔ کارآمد بم ہونے کی وجہ سے اس کے آس پاس کسی کو بھی جانے نہیں دیا جارہا۔