بالی وڈ فلم اداکارہ سارا علی خان اور امریتا سنگھ نے آج جمعہ کی نماز کے بعد خواجہ کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر اور پھول کا نذرانہ پیش کیا۔
سارا علی خان اور ان کی والدہ امریتا سنگھ نے دوپہر کو خواجہ صاحب کے آستانہ شریف میں حاضری دی اور اپنی زندگی میں کامیابی اور خوشی کی دعا مانگی۔
درگاہ شریف میں دونوں کے چاہنے والے کا ہجوم لگ گیا۔ زائرین اداکارہ کے ساتھ تصویر کھینچنے اور سیلفی لینے لگے۔ بھیڑ کے پیش نظر اجمیر پولیس نے سیکورٹی کے مناسب انتظامات کیے تھے۔ درگاہ کے خادم نے انہیں سکون سے زیارت کرائی۔
زیارت کے درمیان جنتی دروازے کے بھی دیدار کرائے گئے اور دربار کے فراشا سے انہیں جھاڑا بھی دیا گیا۔ درگاہ کی جانب سے امریتا سنگھ اور سارا علی خان کو تبرک بھی پیش کیا گیا۔