ETV Bharat / state

فلم اداکارہ مشیکا چورسیہ کی اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری - بالی ووڈ فلم پروڈیوسر پہلاج نہلانی

پہلاج نہلانی، فلم اداکارہ مسکان چورسیہ اور گلوکار چاند قادری نے اپنی ٹیم کے ساتھ اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی اور ریلیز ہونے والی نئی فلم کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگی۔Muskan Chaurasia Visit Ajmer Sharif

پہلاج نہلانی، فلم اداکارہ مشیکا چورسیہ نے اپنی ٹیم مے ساتھ اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 11:57 AM IST

پہلاج نہلانی، فلم اداکارہ مشیکا چورسیہ نے اپنی ٹیم مے ساتھ اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی

اجمیر:سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ اجمیر شریف میں بالی ووڈ فلم پروڈیوسر پہلاج نہلانی، فلم اداکارہ مشیکا چورسیہ اور گلوکار چاند قادری اور دیگر ٹیم کے ممبران نے حاضری دی اور 24 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم اناری از بیک کی کامیابی کے لیے دعا مانگی۔

اس موقع پر خادم سید قطب الدین سخی نے فلم ٹیم کے ارکان کو خواجہ صاحب کی بارگاہ میں حاضری کرائی جہاں سبھی نے مل کر عقیدت کی چادر اور پھول پیش کیا اور دستاربندی کی ۔ اس موقع پر انے والی نئی فلم کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

زیارت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم اداکارہ مسکان چورسیہ نے بتایا کہ ان کی پہلی فلم رنگیلا راجہ میں انہیں پہلاج نہلانی نے متعارف کرایا تھا، اس کے بعد ان کی دوسری فلم " اناری از بیک" بھی پروڈیوسر پہلاج نہلانی کے ساتھ ہے۔ اناری از بیک ایک فیملی ڈرامہ فلم ہے , جس میں ہندو مسلم بھائی چارے کو ایک محبت کی کہانی کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 24 نومبر کو فلم تھیٹر میں جاکر یہ فلم دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:Groups Of Khadims Of Ajmer Sharif Dargah اجمیر شریف کے خادموں کا وفد عراق اور ایران کے دورے پر

اسی فلم کے پروڈیوسر پرہلاج نہلانی نے بتایا کہ ان کا بالی ووڈ میں طویل کیریئر رہا ہے، کئی فلمیں پروڈیوس کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے گووندا، چنکی پانڈے، سنیل شیٹی جیسے تجربہ کار اداکاروں کو فلم انڈسٹری میں لانے کا کام کیا اور کئی بڑے ٹیکنیشنز کو بھی صنعت دلوائی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.