اجمیر: بالی ووڈ فلم اداکار عمران خان اجمیر شریف پہنچے جہاں انہوں نے صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں حاضری دی۔ اس موقعے پر انہوں نے اپنی زندگی میں کامیابی ملنے پر حضرت خواجہ غریب نواز کا شکرانہ ادا کیا اور عقیدت کی چادر اور پھول پیش کیے۔ فلم اداکار عمران خان بارش میں بھیگتے ہوئے درگاہ شریف پہنچے تھے جہاں درگاہ کے خادم سید ندیم چشتی عرف شانو میاں نے دربار میں ان کی حاضری کروائی اور تبرک پیش کیا۔
عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں منت کی تھی اور اس مراد کا پورا ہونا ان کے لیے ایک بڑی کرامت ثابت ہوا, یہی وجہ ہے کہ اجمیر درگاہ سے ان کی گہری عقیدت ہے۔ان دنوں وہ راجستان میں شوٹین کے سلسلے میں ائے ہوئے ہیں، ایسے میں وقت ملتے ہی اجمیر درگاہ حاضری دینے اگئے ہیں۔
اداکار عمران خان نے ہندی فلم پل پل دل کے پاس- کبڈی اور ویب سیریز "لاک ڈاؤن لگ گیا" جیسی مووی میں کام کیا ہے، اس کے علاوہ ٹی وی سیریل "علاءالدین،گٹھبندھن اور میڈم سر "میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں۔حال ہی میں عمران خان ٹی وی سیریل"میں ہوں اپرادھی"میں پولیس افیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Pritam Chakraborty Visit Ajmer Sharif بالی ووڈ کے مشہور موسیقار پریتم نے اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری دی
عمران خان کشمیر کے رہنے والے ہیں اور ٹی وی سیریلز اور بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔گزشتہ کچھ روز سے راجستھان میں وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں