ETV Bharat / state

اجمیر کے آفتاب کا بالی ووڈ میں منفرد مقام - اسکرپٹ

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر شریف کے آفتاب اجمیری بالی ووڈ میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 4:53 PM IST

سنہ 1979 سے لے کر اب تک ہندی فلموں اور ٹیلی ویژن سیریلز میں آفتاب نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

خواجہ غریب نواز کے شہر اجمیر میں پیدا ہوئے فلم اداکار آفتاب اجمیری اپنے تعلیمی دور میں ممبئی کے مشہور و معروف حاجی مستان سے فلم سلطان الہند کے سیٹ پر اجمیر میں ملے۔ بعد اذاں انہیں فلم میں قوالی "آفتاب رسالت مدینے میں ہیں" لکھنے کا موقع ملا۔

اس کے بعد وہ ممبئی چلے گئے اور فلم "یہ عشق نہیں آساں" میں بطور شاعر ایک سین انہیں ملا۔ تاہم مختلف کرداروں میں انہیں فلموں میں اداکاری کا ہنر دکھانے کا موقع ملتا رہا مگر انہوں نے اجمیر شریف کو بھی نظر انداز نہیں کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حضرت خواجہ غریب نواز کی دعاؤں کا ثمرہ انہیں بالی ووڈ میں ایک الگ پہنچان ملی اور ایک بار انہیں فلم اداکار جیتندر کے سامنے دادا صاحب پھالکے اعزازی خطاب سے نوازا کیا گیا۔

آفتاب اجمیری اردو شاعری کے ساتھ ساتھ اسکرپٹ، ڈائیلاگ اور نغمے بھی لکھتے ہیں۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار جتندر کمار کی فلم "خفیہ" میں بھی نغمہ لکھا جو بہت مشہور بھی ہوا۔ آفتاب اجمیری بالی ووڈ میں 150 سے زیادہ فلموں میں چھوٹے بڑے کردار ادا کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ موجودہ دور میں ویب سیریز اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.