ETV Bharat / state

Protest Rally Against Rajasthan Govt اجمیر میں راجستھان حکومت کے خلاف بی جے پی کا احتجاجی مظاہرہ - راجستھان حکومت کے خلاف بی جے پی کا مظاہرہ

اجمیر میں بی جے پی کے سینکڑوں حامیوں نے اشوک گہلوت کی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ ضلع کلکٹریٹ دفتر کے باہر مظاہرے کے دوران بی جے پی اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بی جے پی نے کانگریس کی حکومت پر ہر محاذ پر ناکام ہونے کا الزام لگایا۔

اجمیر میں راجستھان حکومت کے خلاف بی جے پی کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 11:12 AM IST

اجمیر میں راجستھان حکومت کے خلاف بی جے پی کا احتجاجی مظاہرہ

اجمیر: ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں بی جے پی نے کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج کیا۔ بی جے پی کے احتجاج کے سبب اجمیر میں آمد و رفت ٹھپ پڑ گئی۔ اس سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔ شہر کے انفارمیشن سینٹر چوراہے پر عام اجلاس سے خطاب کیا۔ اس کے بعد تمام کارکنان نے پیدل مارچ کیا اور ضلع کلکٹریٹ کے دفتر کا گھیراؤ کیا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سی پی جوشی بھی احتجاج میں حصہ لینے کے لیے اجمیر پہنچے تھے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر سی پی جوشی نے اشوک گہلوت کی قیادت والی ریاستی حکومت پر جم کر بھڑاس نکالی اور اسے ہر محاذ پر ناکام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس کی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عام لوگ پریشان ہیں۔ غریب عوام اشوک گہلوت کی حکومت سے اکتا چکے ہیں۔ وہ تبدیلی چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Satya Pal Malik On Farmers اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو کسان نہیں بچیں گے، ستیہ پال ملک

انہوں نے کہا کہ ریاست میں بے روزگاری میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ نوجوان روزگار کی تلاش میں بیرون ریاستوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ عوام کو ناکام حکومت نہیں چاہیے۔ دوسری طرف ضلع کلکٹریٹ دفتر کے باہر مظاہرے کے دوران بی جے پی اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بی جے پی کے کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ سے وہاں افراتفری مچ گئی۔ پولیس نے فورا حالات کو قابو میں کیا۔ اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.