ETV Bharat / state

BJP Protest اجمیر میں بی جے پی کا راجستھان حکومت کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 4:32 PM IST

اجمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے راجستھان پبلک سروس کمیش کی جانب سے منسوخ کردہ سیکنڈ گریڈ بھر کے امتحان کے خلاف جم کر احتجاج کیا،ریاستی حکومت کے نام آر پی سی ایس سی کو عرضداشت بھی پیش کی۔BJP Protest

اجمیر میں بی جے پی کا راجستھان حکومت کے خلاف احتجاج

اجمیر :راجستھان پبلک سروس کمیشن کی طرف سے منسوخ کردہ سیکنڈ گریڈ بھرتی کے امتحان کو لے کر سیاسی ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اسی سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی اجمیر کے تمام عہدیداروں نے کارکنوں کے ساتھ مل کر ریاست راجستھان حکومت کے نام ایک میمورنڈم آر پی ایس سی انتظامیہ کو سونپا ہے۔اس میں اس معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔BJP Protest Against Second Grade Paper Leak Case In Ajmer

اجمیر سے رکن پارلیمان بھاگیرتی چودھری ،اجمیر نارتھ سے رکن اسمبلی واسو دیو دیونانی،اجمیر جنوب سے رکن اسمبلی انیتا بھدیل اور بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ کے کارکنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چار سال کے دور اقتدار میں تقریباً تمام بڑے امتحانات کے پیپر لیک ہوئے ہیں۔ اس سے راجستھان حکومت پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پبلک سروس کمیشن کی ساکھ کو داغدار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیپر لیک ہونے میں ایجوکیشن مافیا، کوچنگ سنٹر چلانے والوں اور حکومتی نمائندوں کی ملی بھگت کھل کر سامنے آرہی ہے جس کی وجہ سے معصوم بے روزگار نوجوان مشکلات کا شکار ہیں۔ نوجوان امتحان کی تیاری سے لے کر فارم بھرنے تک ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود پیپر لیک ہونے کے واقعات ان کے حوصلے کو پست کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Pragya Thakur for Weapon Remark پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف وطن سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

ان کاکہنا ہے کہ اسمبلی میں REET پیپر لیک کیس کے بعد پیپر لیک جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے ایک قانون بھی بنایا گیا لیکن آج تک اس قانون کے تحت مجرموں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔میمورنڈم پیش کرنے آئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے بریکیڈ توڑ کر زبردستی آر پی ایس سی احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔BJP Protest Against Second Grade Paper Leak Case In Ajmer

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.