ETV Bharat / state

جئے پور: راجیندر راٹھور کورونا وائرس سے متاثر

سابق ریاستی وزیر و بی جے پی کے سینیئر رہنما راجیندر راٹھور کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں، اس کی جانکاری خود انھوں نے ٹوئٹ کرکے دی ہے۔

راجیندر راٹھور
راجیندر راٹھور
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 1:13 PM IST

ریاست راجستھان میں بی جے پی و کانگریس پارٹی سے وابستہ متعدد رہنما کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

بی جے پی کے سینئر رہنما راجیندر راٹھور نے آج ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی جانکاری دی ہے۔

راجیندر راٹھور کا ٹوئٹ
راجیندر راٹھور کا ٹوئٹ

راجندر راٹھور نے ٹویٹ پر لکھا ہے کہ 'میری کورونا ٹیسٹ رپورٹ جانچ کروانے کے بعد مثبت آئی ہے۔ میں نے اپنے کورونا کی چار یا پانچ بار ٹیسٹ کرائی ہے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران بھی ٹیسٹ کی گئی اور رپورٹ ہمیشہ منفی آئی تھی۔

انھوں نے لکھا کہ جو بھی گذشتہ دنوں میرے رابطے میں آئے تھے، وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروائیں اور قرنطینہ میں چلے جائیں۔

راجندر راٹھور گذشتہ ماہ 31 اگست 2020 کو بی جے پی کے ایک مظاہرہ میں شامل ہوئے تھے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انھوں نے ماسک نہیں لگایا تھا۔اس میں بڑی تعداد میں بی جے پی کے کارکنان شریک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:آٹھ ماہ بعد ڈاکٹر کفیل کی رہائی

راجندر راٹھور کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر سے بی جے پی کارکنان میں افرا تفری پیدا ہوگئی ہے۔

وہیں جے پور کے آدرش نگر سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن اسمبلی رفیق خان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

ان کے علاوہ وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھاچریاواس بھی کورونا مثبت ہیں۔

انہیں پلازما تھراپی دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.