انھوں نے اپنے متنازعہ بیان میں مرکزی اور ریاستی حکومت سے جماعت اسلامی ہند ، تبلیغی جماعت اور دینی مدارس کو بند کر ان کے ذمہ داران پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
گیان دیو آہوجا نے کہا کہ پورے ملک میں تبلیغی جماعت پر پابندی لگائی جائے اس کے علاوہ جماعت اسلامی ہند پر بھی پابندی لگائی جانی چاہئے ، اس کے علاوہ مدرسوں پر بھی پابندی لگنی چاہیے۔
گیان دیو آہوجا نے کہا کہ مدرسے بند کرنا اور جماعتیوں پر پابندی لگانا ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کا ایک بڑا قدم ہونا چاہیے۔
بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ دینی مدارس کے اساتذہ اور مساجد کے امام کی جانچ ہونی چاہئے۔
انہوں نے تبلیغی جماعت کے سربراہ مولاناسعد پر الزام لگایا کہ وہ فرار چل رہے ہیں، پولیس انہیں پکڑ نہیں پائی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے تبلیغی جماعت کے کارکنان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کارکنا چھپ چھپ کر گاؤں دیہات میں پھیل رہے ہیں، اس لیے ان پر پابندی لگنی چاہئے۔