ETV Bharat / state

'بسوں کو اجازت نہ دے کر گھٹیا سیاست کا ثبوت' - Fake lawsuits filed against Congress leaders؎

راجستھان کے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کو غریب مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ' اتر پردیش حکومت نے مزدوروں کے بسوں کی اجازت نہ دے کر اپنی گھٹیا سیاست کا ثبوت دیا۔

بسوں کو اجازت نہ دے کر گھٹیا سیاست کا ثبوت۔ پائلٹ

author img

By

Published : May 23, 2020, 8:40 PM IST

جے پور: راجستھان کے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کو غریب مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے وزیر اعلی سے 1000 بسیں چلانے کی اجازت مانگی تھی لیکن اتر پردیش کی حکومت نے اجازت نہ دے کر اپنی گھٹیا سیاست کا ثبوت دیا۔

پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پائلٹ نے آج یہاں ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر پر صحافیوں سے گفگوں میں کہا کہ تارکین وطن کارکنوں کو ان کے گھروں تک پہچانے کے لئے کانگریس پارٹی کی طرف سے اتر پردیش حکومت سے 500 بسوں کو غازی آباد سے اور 500 بسوں کو نوئیڈا سے چلانے کی اجازت مانگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان بارڈر سے کارکنوں کو اترپردیش لے جانے کے لئے بسوں کا انتظام بھی کانگریس پارٹی کی طرف سے کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 'اتر پردیش میں بسوں کو جانے سے روکنے کے لئے اترپردیش حکومت نے بہت ہی منفی رویہ اپناتے ہوئے ان بسوں کو رسائی کی اجازت نہیں دی۔ بی جے پی کی اترپردیش حکومت نے کانگریس پارٹی کی طرف سے دی گئی بسوں کی فہرست پر سوال اٹھائے اور اتر پردیش میں کانگریس لیڈروں پر فرضی مقدمے درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت نے کانگریس پارٹی کی طرف سے تارکین وطن کارکنوں کے لئے دستیاب کروائی جانے والی بسوں کو اجازت دینے کے لئے حکومت نے فٹنس سرٹیفکیٹ، گاڑی ڈرائیوروں کے لائسنس، پرمٹ سمیت کئی شرائط لگا دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.