ETV Bharat / state

راجستھان میں برڈ فلو اِلرٹ

سبھی فیلڈ افسران اور پولٹری فارم کے مالکان سے الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے ساتھ ہی معاملے پر باریک بینی سے نگاہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 8:13 PM IST

راجستھان میں برڈ فلو اِلرٹ
راجستھان میں برڈ فلو اِلرٹ

راجستھان میں واقع جھالا واڑ سمیت متعدد اضلاع میں مردہ کووّں میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق کے بعد الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

راجستھان میں برڈ فلو اِلرٹ

مویشیوں کی افزائش نسل کے محکمے نے ریاستی سطح پر کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ ساتھ ہی پوری توجہ کے ساتھ اس پر نظر رکھنے کے لیے متعدد ٹیمز تعینات کر دی گئی ہے۔

جے پور میں گذشتہ روز بھی جَل محل میں متعدد کوّے مرے ہوئے پائے گئے تھے، جس کے بعد سے ہی ریاست بھر میں مرنے والے کووّں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

محکمہ جنگلات کے ڈویژن فوریسٹ افسر نے کہا کہ برڈ فلو کی وجہ سے زیادہ تر اموات کووّں کی ہوئی ہے، جن میں سے زیادہ تر کوٹا اور جودھ پور ڈویژنوں کے کوّے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ وائرس، خطرناک ہے اور اس سلسلے میں ضروری رہنما خطوط جاری کر دیئے گئے ہیں۔

سبھی فیلڈ افسران اور پولٹری فارم کے مالکان سے الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔ ساتھ ہی معاملے پر باریک بینی سے نگاہ رکھنے کے لیے تمام جگہوں پر خاص طور پر دلدلی علاقوں، سامبھرلیک اور کیلا دیوی برڈ سینکچری وغیرہ میں چوکسی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کئی ریاستوں میں برڈ فلو کی دستک، ایچ 5 این 8 کی تصدیق

انہوں نے مزید کہا کہ جھالا واڑ میں کووں کے مرنے کیاطلاع 25 دسمبر کو دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.