راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے ایک اہم میٹنگ اس کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں متعدد فیصلے لیے گئے۔ اس میٹنگ میں راجستھان مسلم وقف بورڈ کے بجٹ کو لے کر سب سے اہم فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین بودھوالی کا کہنا ہے کہ آج جو میٹنگ ہورہی ہے اس میٹنگ میں بجٹ کو لے کر بھی فیصلہ لیا جا رہا ہے، ہم لوگوں نے کتنا کام کیا ہے۔
اس کو لے کر اپنی بات ممبروں کے سامنے رکھ رہے ہیں، کچھ کمیٹیوں کی تشکیل دینی ہے، ان کو لے کر بھی بات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کی آج چند لوگوں کی جانب سے مسلم مسافر خانہ کی کمیٹی کو لے کر بھی میرے سامنے بات رکھی گئی ہے اس کو بھی میٹنگ میں رکھا گیا ہے۔
بودھوالی کا کہنا ہے کی ہماری جانب سے اس بارے میں بھی توجہ دی جا رہی ہیں کہ کس طرح سے اقلیتوں کے لیے ترقی کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی کوشش کر رہے ہیں ایک بڑی لائبریری قائم کی جائے، جس سے طلبا استفادہ کرسکیں۔
مزید پڑھیں:’وقف بورڈ کو زکوٰۃ و خیرات کا صحیح استعمال کرنا چاہیے‘
انہوں نے کہا کہ راجستھان کے اودے پور میں ایک زمین کو لے کر معاملہ چل رہا تھا وہ معاملہ بھی حال ہی میں ختم ہوا ہے۔
ان کہا کی جے پور میں جو ہماری خالی زمینں تھیں، وہاں پر دیوار بنانے کو لے کر رکن اسمبلی رفیق خان کی جانب سے 25 لاکھ روپے دیے گئے تھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے بھی 25 لاکھ روپئے غریبوں کی امداد کے لیے دیے جائیں گے، تاکہ ان کی ضرورتوں اور بیمار افراد کا علاج ہوسکے۔
وہیں انہوں نے مزید کہا کہ راجستھان مسلم وقت بورڈ کی توسیع کے لیے سو کمیٹوں کی تشکیل دی جائے گی۔