ETV Bharat / state

جیسلمیر کے سابق مہاراج کے انتقال پر بھٹو خاندان کا اظہارِ تعزیت

راجستھان کی جیسلمیر ریاست کے سابق مہاراول (مہاراج) کے انتقال پر ملک و بیرون ملک کی بڑی ہستیوں نے تعزیت کا اظہارِ کیا ہے۔ اسی کڑی میں پاکستان کے بھٹو خاندان نے بھی اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ مجیب بھٹو نے بدھ کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرکے رنج و غم کا اظہار کیا۔

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 7:24 PM IST

bhutto-family-expressed-condolences-on-the-death-of-former-maharaval-jaisalmer
جیسلمیر کے سابق مہاراج کے انتقال پر بھٹو خاندان کا اظہارِ تعزیت

راجستھان کی جیسلمیر ریاست کے سابق مہاراول برج راج سنگھ کا پیر کے روز دہلی سے متصل گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ منگل کے روز جیسلمیر کے خاندانی شمشان گھاٹ میں شاہی رویات کے مطابق ان کی آخری رسوم ادا کی گئیں تھیں۔

مہاراول کے آخری دیدار کے لیے لوگوں کا ہجوم امڈ پڑا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سابق مہاراول کے انتقال پر ملک اور بیرون ملک کی بڑی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا۔

اسی کڑی میں پاکستان کے بھٹو خاندان نے بھی جیسلمیر ریاست کے سابق مہاراول برج راج سنگھ کے انتقال پر ٹویٹ کرکے افسوس کا اظہار کیا۔

مجیب بھٹو نے بدھ کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ سابق مہاراول برج راج سنگھ بھاٹی کرشن کی نسل سے تھے اور وہ بھاٹی اور بھٹو خاندان کے سربراہ تھے۔

وہیں، جیسلمیر کے سابق مہاراول کے انتقال پر پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:

راجستھان: محمد اظہرالدین کار حادثہ میں بال بال بچے

غور طلب ہے کہ برج راج سنگھ جیسلمیر ریاست کے 42 ویں مہاراول تھے۔ ان کے انتقال پر ریاست کی سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے، مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت کیلاش چودھری، رکن پارلیمنٹ دیا کماری، راجستھان کی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجیندر سنگھ راٹھور، ریاستی کابینی وزیر صالح محمد سمیت متعدد لوگوں نے اظہار تعزیت کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.