ETV Bharat / state

رکن اسمبلی ضمیر خان کی صاحبزادی کی شادی کی خوشی اجمیر میں منائی - کرناٹک کے 31 ممبران کے وفد حضرت خواجہ غریب نواز

بنگلورو کے 31 ممبران کے وفد نے اپنے ہمدرد مسلم لیڈر بی زیڈ ضمیر احمد خان کی دختر کے نکاح کی خوشی اجمیر شریف کی زیارت کرکے منائی اور جوڑے کے لیے خصوصی دعا کی۔

رکن اسمبلی ضمیر خان کی بیٹی کے لیے دعا کرنے پہنچے ایوب خان اجمیر

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 1:12 PM IST

کووڈ 19 کے اس دور میں دنیا بھر میں سماجی ثقافتی اور کاروباری طور طریقے بدل گئے ہیں یہی وجہ ہے کی شادی تقریبات میں بھی تبدیلی نظر آ رہی ہے۔
اجمیر شریف میں بھی ایسا ہی مختلف انداز اس وقت نظر آیا جب کرناٹک کے 31 ممبران کے وفد نے حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں حاضری دی۔
بنگلورو کے اس وفد نے اپنے ہمدرد مسلم لیڈر بی زیڈ ضمیر احمد خان کی دختر کے نکاح کی خوشی اجمیر شریف کی زیارت کر منائی اور خصوصی دعا بھی کی۔

رکن اسمبلی ضمیر خان کی بیٹی کے لیے دعا کرنے پہنچے ایوب خان اجمیر

بنگلورو کے ایس کے آر مارکیٹ وارڈ نمبر 139 کے سماجی کارکن ایوب خان نے میڈیا کو بتایا کی کرناٹک کے سابق جج اور رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد کی صاحبزادی کی شادی ہے۔کووڈ 19 گائیڈ لائن کے احترام کی وجہ سے تمام کارکنان کا شادی میں شرکت کرنا ممکن نہیں ہو پایا ہے، اسی لیے وہ مختلف انداز میں ہی خوشیاں منا رہے ہیں۔

اجمیر شریف میں بنگلورو کے 31 ممبران نے صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر اور پھول پیش کرکے ضمیر احمد کے خاندان کی سلامتی کی دعا مانگی اور درگاہ شریف کے خادم حاجی سید سلیم بنا چشتی نے ضمیر احمد کی بیٹی زہرہ خان اور داماد امتیاز خان کی نئی زندگی کے شروع ہونے اور سلامتی کی دعا مانگی۔انہوں نے تمام ممبران کو درگاہ کی زیارت کرائی اور دستار بندی کرکے تبرک پیش کی۔

غور طلب ہے کہ بنگلورو کے سماجی کارکن ایوب خان اور ضمیر احمد کے خاندان ایک دوسرے کے قریب ہیں، یہی وجہ ہے کی زہرہ خان کی شادی کی خوشیاں ایوب خان اور ان کا خاندان مختلف انداز سے منا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.