چتور گڑھ: راجستھان کے چتورگڑھ کوتوالی میں پولیس حراست کے دوران ایک مجرم نے اپنے ہاتھ کی نسیں کاٹ کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن دو روز قبل ہوئے اس واقعہ کو پولیس نے مخفی رکھا تھا ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک بھارگو نے بتایا کہ گذشتہ دنوں اے ٹی ایم لوٹ کے ساتھ ملزمین کی انٹراسٹیٹ گینگ کو چندیریا تھانہ پولیس نے گرفتار کیا تھا، اور پوچھ گچھ کے بعد عدالت کے حکم پرعدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔
لیکن گذشتہ 21 اپریل کو کوتوالی پولیس پھروتی مانگنے کے مقصد سے فائرنگ کے معاملہ میں عدالت کے حکم پر گرفتار کرکے لائے گئے ساتوں لزمین کو کوتوالی لائی تھی۔ جہاں پر فائرنگ کے اہم ملزم رام دیوجی چندیریا کے رہائشی لادو بھانبی نے بلیڈ سے اپنے ہاتھ کی نسیں کاٹ کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔
واقعہ کی خبر ملنے پر مجرم کو ضلع اہسپتال لے جایا گیا جس سے اس کی جان بچ گئی اور دوبارہ اسے بدھ کو کوتوالی واپس لایا گیا۔
اس تعلق سے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھارگو نے بتایا کہ مجرم کے خلاف کوتوالی تھانہ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ مجرم جیل سے آتے وقت اپنے ساتھ بلیڈ لے آیا تھا۔