ETV Bharat / state

تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے 4 نوجوانوں کی موت - راجستھان

ریاست راجستھان کے ضلع ہنومان گڑھ کے ٹاؤن تھانہ علاقے میں گزشتہ شب ایک تیز رفتار کار سڑک کنارے مکان کی دیوار سے ٹکرانے سے اس میں سوار چار نوجوانوں کی موت جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

کار حادثہ
کار حادثہ
author img

By

Published : Feb 13, 2020, 2:00 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:16 AM IST

پولیس کے مطابق بھوكركا گاؤں کے نوین، اجے، مکیش، بھاگیرتھ اور دھرم پال نامی نوجوانوں کا ایک گروپ تھالڑكا گاؤں سے بذریعہ کار بارات میں شرکت کر کے لادھووالا گاؤں سے واپس آ رہے تھے کہ رات تقریباً 10 بجے چوليانوالی کے پاس 'باسيڈا اینٹ ادیوگ' کے سامنے ان کی کار بے قابو ہو گئی۔

بے قابو کار سڑک کے کنارے ایک مکان کی دیوار سے جا ٹکرائی جس کے سبب مکیش، نوین اور دھرم پال کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ اجے اور بھاگیرتھ شدید زخمی ہوگئے تھے تا ہم اجے نے ہسپتال جاتے وقت راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو راؤتسر کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اجے کو مردہ قرار دے دیا تھا جبکہ بھاگیرتھ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہنومان گڑھ بھیج دیا ہے۔

چاروں نوجوانوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہیں، ہنومان گڑھ ٹاؤن تھانہ میں معاملہ درج کیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ اجے اور نوین سگے بھائی تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.