ان دنوں بھی کافی زیادہ سرخیوں میں چل رہا ہے، لیکن اس بار سرخیوں میں رہنے کے پیچھے کی وجہ کچھ اور ہے، یہ جنکشن پاک۔ صاف رہنے کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔
دراصل جے پور جنکشن کو پاک۔صاف رہنے کی وجہ سے اول درجے کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
ایوارڈ ملنے کے بعد سو نی ٹی وی شو 'کون بنے گا کروڑ پتی' میں اس جنکشن کو لے کر ایک سوال پوچھا گیا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہا ہے۔
کون بنے گا کروڑ پتی کے ہوسٹ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی جانب سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ حال ہی میں بھارت کا سب سے پاک جنکشن کے ایوارڈ سے کسے نوازا گیا ہے۔ اس طرح کا سوال پوچھنے کے بعد جنکشن اور بھی زیادہ سرخیوں میں آچکا ہے۔
جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے، اس کو لیکر مقامی لوگوں میں بے حد خوشی کا ماھول دیکھنے کو مل رہا ہے۔