جیسلمیر: ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں لاٹھی تھانہ علاقے کے لاٹھی فیلڈ فائرنگ رینج میں تعینات فوجی جوانوں پر ایک چرواہے کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ متوفی کے لواحقین نے یہ الزام فوجیوں پر لگایا۔ اس سلسلہ میں 6 جوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، لیکن جوانوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے رشتہ داروں نے سلمان چرواہے کی لاش کو لیکر دھرنے پر بیٹھ گئے اور ایس ڈی ایم آفس کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا۔ army soldiers accused of killing the shepherd in Jaisalmer
بعدازاں رات دیر گئے ضلع کلکٹر ٹینا ڈابی اور ایس پی بھنور سنگھ نتھاوت احتجاجیوں کو سمجھانے میں کامیاب رہے تاہم چرواہے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو دوبارہ ایس ڈی یم آفس کے سامنے رکھ کر 6 نکات پر مبنی مطالبہ کو لیکر احتجاج کیا۔ اس دوران ایس ڈی ایم آفس کے احاطے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Teenage Girl Stabs Minor Cousin to Death: توہم پرستی کے سبب معصوم کا قتل
ایک رشتہ دار میراں خان نے بتایا کہ سلمان عرف کولیا اور عثمان خان موٹر سائیکل پر اپنے جانوروں کو ڈھونڈنے لاٹھی رینج کے علاقے میں گئے تھے جس کے بعد اچانک فوج نوجوانوں کی گاڑی وہاں پہنچ گئی اور سلمان کو روک کر پوچھ گچھ کی گئی۔ بعد میں سلمان کو پیٹنا شروع کردیا اس دوران عثمان وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ میراں خان نے الزام عائد کیا کہ سپاہیوں نے چرواہے کو خوب پیٹا اور لاٹھی ہسپتال منتقل کردیا۔ وہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے سلمان کو پوکھران ریفر کیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
واضح رہے کہ سلمان کی دو ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ سلمان کی موت کی اطلاع کے بعد خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی۔