ETV Bharat / state

جے پور: عید کی نماز کو گھر میں ہی رہ کر ادا کرنے کی اپیل - اردو نیوز جے پور

ملک میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک شکل اختیار کرچکی ہے۔ ایسے میں کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں مسلمانوں سے عید کی نماز گھروں میں ہی رہ کر ادا کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

appeal for eid namaz at home in jaipur
عید کی نماز کو گھر میں ہی رہ کر ادا کرنے کی اپیل
author img

By

Published : May 12, 2021, 11:40 AM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مسلم تنظیموں کے ذمہ داران نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے مسلمانوں سے گھروں میں ہی رہ کر عید کی نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس ضمن میں مختلف قائدین نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس سے متاثر ہورہے ہیں۔ اس لئے ہم لوگوں کو چاہیے کہ عید کے روز اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ باہر کسی بھی صورت میں نہیں نکلیں اور نماز گھروں پر ہی رہ کر گزشتہ برس کی طرح ادا کریں۔

مسجدوں میں جن لوگوں کو نماز پڑھنے کے لئے حکومت کی جانب سے مقرر کیا گیا ہے وہی لوگ نماز ادا کریں۔

مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ہم ہر مرتبہ حکومت کی جاری کردہ گائڈ لائنس کا پورا خیال رکھتے ہیں۔ اس لیے اس مرتبہ بھی ہم کو عہد کرنا چاہیے کہ گائڈ لائن کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

ذمہ داران کا کہنا ہے کہ حکومت کی گائڈ لائنس ماننا ہم لوگوں کی ذمہ داری اور ہماری اخلاقیات میں شامل ہے۔ ہم لوگوں کو اگر اس وبا سے مقابلہ کرنا ہے تو حکومت کی جاری کردہ گائڈ لائنس پر مکمل طور پر عمل کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:

عید سادگی کے ساتھ منائیں: خالد رشید فرنگی محلی

ساتھ ہی عیدالفطر کے تہوار کو سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آس پاس موجود پڑوسیوں کا اس موقع پر خاص خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.