ETV Bharat / state

جے پور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی - سکیورٹی فورسز الرٹ

Threatens to blow up Jaipur international airport ریاست راجستھان میں جے پور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Jaipur International Airport
Jaipur International Airport
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 11:37 AM IST

جے پور: نامعلوم افراد نے جے پور ایئرپورٹ کی آفیشل ای میل پر ایک میل بھیجا ہے جس میں جے پور ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ جے پور ہوائی اڈے انتظامیہ نے ہوائی اڈے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اس معاملے کی تحقیقات کے لئے سائبر ماہرین کی مدد لی جا رہی ہے۔ جے پور ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ ملک کے کئی بڑے ہوائی اڈوں کو بھی بم سے نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ مرکزی سیکورٹی ایجنسی کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن آفیسر ممتا مینا کے مطابق بدھ کو ایئرپورٹ آفیسر انوراگ گپتا کی جانب سے ایک رپورٹ دی گئی ہے کہ جے پور ایئرپورٹ کی ای میل آئی ڈی پر دھمکی آمیز میل بھیجی گئی ہے اور ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جےپور: فون پر درگاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ملزم گرفتار

جے پور ہوائی اڈے کی انتظامیہ کو دھمکی آمیز میل موصول ہونے پر فوراً پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جے پور ہوائی اڈے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سرچ آپریشن کر کے ایئرپورٹ آنے اور جانے والے مسافروں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی مسافروں کے سامان کی بھی سخت جانچ کی جا رہی ہے۔ تاہم سرچ آپریشن میں ابھی تک کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.