ETV Bharat / state

درگاہ خواجہ غریب نواز کے خادموں کو سرکاری دستاویزات حاصل - راجستھان کی خبریں

صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے خادموں کے حق حقوق اور نسل سید قبیلہ کاظمی کو لے کر درگاہ کے انجمن سید زادگان کو 1954 کے سرکاری دستاویزات حاصل ہوئے ہیں۔

anjuman of Dargah Khawaja Gharib Nawaz get official documents
درگاہ خواجہ غریب نواز کے خادموں کو سرکاری دستاویزات حاصل
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 12:59 PM IST

رشید منزل کے سید سلمان چشتی نے گذشتہ پانچ برسوں کی سخت جدوجہد اور محنت سے رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت یہ دستاویز راجستھان اسٹیٹ آرکائیوز بیکانیر اور اجمیر تحصیل سے حاصل کیے ہیں۔

سلمان چشتی کے مطابق درگاہ کے سید زادگان کے لوگوں پر نسل خاندان اور کنبہ کو لے کر کچھ لوگ سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ دستاویزات حاصل کر کے انجمن کو سونپے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں ایک ریکارڈ 1874 کا بندوبست کہلاتا ہے جو جاگیر پروپرٹی بادشاہ اکبر اور بادشاہ جہانگیر نے خدام خواجہ کو نظر کی تھی، 400 سال قدیم دستاویزات میں نسل - ‏ کنبہ اور جائیداد اور درگاہی رسم کو لے کر خادموں کے حق حقوق شامل ہیں۔

درگاہ خواجہ غریب نواز کے خادموں کو سرکاری دستاویزات حاصل

سلمان چشتی نے یہ تمام دستاویزات چشتیہ شادی ہال میں منعقد اعزازی پروگرام میں انجمن معینیہ فخریہ چشتیہ خدام خواجہ سید زادگان کے سکریٹری حاجی سید واحد حسین سنگارا شاہ اور تمام عہدیدران کی نگرانی میں ان کے حوالے کیے۔

سکریٹری واحد حسین نے کہا کہ تمام دستاویزات انجمن دفتر میں موجود رہیں گے اور ضرورت پڑنے پر کوئی بھی شخص اس دستاویزات کو حاصل کرسکتا ہے۔

اس پروگرام میں انجمن کے سابق صدر سید غلام کیبریا چشتی، سابق سکریٹری سید سرور چشتی اور موجودہ انجمن کے جوائنٹ سکریٹری سید مصبر حسین، سید البدر، سید مشرف چودھری، سید توفیق چشتی موجود رہے ۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.