جہاں ایک جانب اترپردیش کے ہاتھرس میں ہوئے گینگ ریپ کے واردات نے پورے بھارت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے تو وہیں دوسری جانب جولائی سنہ 2020 میں ریاست راجستھان کے ضلع الور کے تھانہ غازی علاقے میں ہوئے گینگ ریپ معاملے میں آج کورٹ کی جانب سے اہم فیصلہ سنایا گیا ہے۔
اس فیصلے کے مطابق چار قصورواروں کو عمر قید تاہم ایک مجرم کو پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
دراصل جولائی ماہ میں ریاست راجستھان کے ضلع الور کے تھانہ غازی میں ایک گینگ ریپ کا معاملہ سامنے آیا تھا، یہ ریپ خاتون کے شوہر کے سامنے کچھ درندوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔
گینگ ریپ کی واردات کو انجام دینے کے بعد میں خاتون کے شوہر کو بری طرح سے مارا پیٹا گیا تھا، جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی اور اب کورٹ کی جانب سے آج ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے پانچ قصورواروں میں سے ایک کو پانچ برس کی سزا اور چار قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
وہیں ان قصورواروں پر کورٹ کی جانب سے جرمانہ بھی لگایا گیا ہے، یہ جرمانہ کورٹ میں جمع کرانے کا آرڈر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جرمانہ کا پیسہ جس خاتون کے ساتھ ریپ ہوا تھا اس کو سپرد کیا جائے گا، وہیں اس اہم فیصلے کے پیش نظر قانون انتظامات کو دیکھنے کے لیے جے پور آئی جی بھی تھا نہ غازی علاقے میں پہنچے۔
واضح رہے کہ اس فیصلے سے ریاست راجستھان کی عوام کو بے صبری سے انتظار تھا۔