ETV Bharat / state

اجمیر: آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے یونانی بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 9:02 PM IST

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے یونانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام اجمیر ڈسٹرکٹ کلکٹر پرکاش راج پروہت کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم کے ذریعے انہوں نے یونانی ادویات کو درپیش امتیازی سلوک سے آگاہ کیا۔

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے یونانی بورڈ تشکیل دینےکا مطالبہ کیا

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے ریاستی صدر نورالحق کے مطابق میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی حکومت یونانی طب کو نظرانداز کرکے امتیازی سلوک کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یونانی بورڈ بنائے جانے سے ہی یونانی نظام طب کی ترقی ممکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر درگاہ میں کانگریس رہنما ضمیر احمد کے حق میں خصوصی دعا

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے 11 جون 2021 کو اپنے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے آئی ایم سی سی 1970 ایکٹ 48 ایکٹ کے تحت سی سی آئی ایم کو ختم کردیا اور نئے قانون این سی آئی ایس ایم کے سیکشن 18 کے سیکشن 1 کا استعمال کرتے ہوئے ایک خود مختار بورڈ (autonomous) بنایا جس میں این سی آئی ایس ایم کے چیئرمین جینٹ دوے کو نامزد کرکے آیوروید کا ایک الگ بورڈ تشکیل دیا گیا۔ جب کہ یونانی, سدھا اور سووا رگما سمیت تینوں کو ملاکر ایک بورڈ بنایا گیا ہے۔

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ایک علاحدہ یونانی بورڈ بھی بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.