ETV Bharat / state

پاکستانی زائرین نے اجمیر شریف درگاہ پر چادر پیش کی - حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے 808 ویں عرس کا آغاز ہو چکا ہے اس موقع پر پڑوسی ملک پاکستان سے آئے زائرین نے بھی چادر پیش کی۔ ملک کے مختلف علاقوں سے لاکھوں کی تعداد میں خواجہ کے دیوانے اجمیر کا رخ کر رہے ہیں۔

پاکستانی زائرین نے اجمیر شریف درگاہ پر چادر پیش کی

author img

By

Published : Mar 1, 2020, 9:53 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 1:03 AM IST

خواجہ غریب نواز کی درگاہ بر صغیر میں ایک عظیم زیارت گاہ ہے۔ یہاں ہر روز ہزاروں خواجہ کے دیوانے خواجہ کی چوکھٹ کا بوسہ لیتے ہیں۔ اور خواجہ کو اپنا دکھڑا سناتے ہیں۔

پاکستانی زائرین نے اجمیر شریف درگاہ پر چادر پیش کی

بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں گزشتہ دو برسوں سے تلخی ہے اور یہی وجہ رہی کہ گزشتہ دو برسوں سے پاکستانی زائرین عرس میں شریک نہیں ہوپارہے تھے۔

لیکن رواں برس عرس کے موقع پر پاکستانی زائرین کا 211 افراد پر مشتمل ایک قافلہ اجمیر میں خواجہ کی درگاہ پر حاضری دینے آیا ہے۔

واضح رہے کہ ویزا قوانین اور ضروری ہدایات کی تحت پاکستانی زائرین کو اجمیر میں سخت سکیوریٹی کے درمیان رکھا گیا ہے۔

اس بنأ پر درگاہ کی زیارت کے لیے پورے قافلے کو ایک ساتھ نہیں لے جایا جاتا بلکہ 30-30 افراد پر مشتمل ایک گروپ بناکر انھیں زیارت کرائی جاتی ہے اور ہر پاکستانی زائرین پر نظر رکھنے کے لیے دو پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

درگاہ کی زیارت کرتے وقت پاکستانی زائریین کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہ رہا ان کے چہرے پر خواجہ کی درگاہ میں حاضری دینے کی خوشی صاف جھلک رہی تھی۔

الگ الگ گروپ میں زیارت کے لیے آیا یہ قافلہ جنتی دروازے پر پہنچا جہاں انھوں نے پاکستان سے اپنے ساتھ لائی ہوئی چادر مزار شریف پر پیش کی۔

خیال رہے کہ انتظامیہ نے پاکستانی زائرین کو پہلے ہی یہ ہدایت دے دی تھی کہ وہ کسی بھی بھارتی میڈیا سے بات چیت نہیں کریں گے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 1:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.