ETV Bharat / state

Ajmer Sharif Dargah اجمیر شریف کی درگاہ خوبصورت روشنیوں سے سجائی گئی - ریاست راجستھان کے اجمیر شریف درگاہ

جشن عید میلاد النبی کے موقعے پر حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا۔ درگاہ کی خدام خواجہ انجمن سید زادگان کی جانب سے درگاہ شریف میں خصوصی طور پر ودیشی پھولوں سے درگاہ کی تزئین و آرائش کی گئی۔

اجمیر شریف کی درگاہ خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 1:04 PM IST

اجمیر شریف کی درگاہ خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا

اجمیر: پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے جشن یوم ولادت کو لے کر ملک بھر میں خوشی کا ماحول ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست راجستھان کے اجمیر شریف درگاہ میں بھی جشن عید میلاد النبی کو لے کر حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ کو بے حد خوبصورت روشنی سے سجایا گیا ہے۔ درگاہ کی خدام خواجہ انجمن سید زادگان کی جانب سے درگاہ شریف میں خصوصی طور پر ودیشی پھولوں سے درگاہ کو بہترین انداز شکل میں سجایا گیا ہے۔ اس موقعے پر درگاہ اور اس کے اس پاس کے علاقوں میں بھی میلاد شریف کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

سید قطب الدین سخی(درگاہ خادم، اجمیر ) نے کہاکہ ملک بھر میں آج عید میلادالنبی منائی جارہی ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے درگاہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کو بنکاک، تھائی لینڈ اور جاپان سے تین ہزار کلو سے زائد پھولوں سے سجایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ بنکاک سے لائے گئے پھول تازہ رہیں، ہر جگہ پانی کی ٹیوبیں لگائی گئی ہیں۔ انجمن سید زادگان کے اراکین سید اسلم چشتی اور سید قطب الدین سخی نے بتایا کہ جاپان اور تھائی لینڈ کے اینتھونیم پھول خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ajmer Dargah Anjuman جلوس محمدی میں ڈی جے کا استعمال نہیں کیا جائے گا

انجمن شیخ زادگان کی جانب سے خواجہ صاحب کی مزار پر چادر پوشی بھی کی گئی۔ انجمن شیخ زادگان کے صدر شیخ سبحان چشتی کے مطابق اس خوشی کے موقعے پر جلوس محمدیہ برامد کیا جاتا ہے اور عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔ درگاہ کے بزرگ خادم ڈاکٹر پیر سید نجم الحسن چشتی نے بتایا کہ حضور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کے حقوق، پردے اور تحفظ کا حکم دیا۔ کیونکہ اس زمانے میں بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کر دیا جاتا تھا اور بیٹی پیدا کرنا برا سمجھا جاتا تھا۔ ایسے میں جب نبی پاکؐ دنیا میں تشریف لائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.