ETV Bharat / state

Ajmer Sharif Dargah اجمیر شریف درگاہ میں یوم شہادت حضرت عمر فاروق اعظم منایا گیا

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 2:28 PM IST

اجمیر شریف درگاہ میں یوم شہادت حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ منایا گیا۔ اس موقع پر خصوصی ذکر محفل کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عیقدت مندوں کے لئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اجمیر شریف درگاہ میں یوم شہادت حضرت عمر فاروق اعظم منایا گیا

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر شریف درگاہ میں یوم شہادت حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ منایا گیا۔ خاص اس موقع پر خادموں کی انجمن سید زادگان کی جانب سے تمام عاشقین خلفائے راشدین کے لیے لنگر عام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ شب محفل شہادت بھی منعقد کی گئی، عقیدت مندان صحابہ کرام نے اپنے اپنے گھروں میں حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی نظر و نیاز دلائی اور اللہ عزوجل سے دعا خیر مانگی۔

عالمی مشہور صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی درگاہ کے اہتا نور میں محفل شہادت حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ منعقد کی گئی اور محفل خانہ ہال میں تمام عاشقین کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

خادم سید معین ہاشمی کے مطابق نبی پاک حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے چاروں خلفاؤں کا عرس مبارک اجمیر شریف درگاہ میں منایا جاتا ہے, اس موقع پر خادموں کی انجمن سید زادگان کی جانب سے خلیفہ دوم کی یاد میں بیان شہادت حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Ajmer Sharif درگاہ انجمن کی جانب سے اجمیر میں بیان کربلا کا اہتمام

سلطان الہند کی بارگاہ میں زائرین کو حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی محفل میں شرکت کا شرف حاصل ہوا, جہاں درگاہ کے احتا نور میں علماء کرام نے حضرت عمر کی سیرت اور عملیات پر روشنی ڈالی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.