ETV Bharat / state

اجمیردرگاہ میں لتا منگیشکر کے لیے خصوصی دعا - آج لتا منگیشکر کا 91 واں یوم پیدائش

بالی ووڈ کی سپر اسٹار گلوکارہ لتا منگیشکر کی صحتیابی اور عمر درازی کے لیے دعا کی گئی، آج لتا منگیشکر کا 91 واں یوم پیدائش ہے۔

اجمیر: لتا منگیشکر کی یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی دعا
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 12:21 PM IST

Updated : Sep 28, 2020, 3:37 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کے عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں بالی ووڈ کی سپر اسٹار گلوکارہ لتا منگیشکر کی صحتیابی اور عمر درازگی کی دعا کی گئی، آج لتا منگیشکر کا 91 واں یوم پیدائش ہے۔

اجمیردرگاہ میں لتا منگیشکر کے لیے خصوصی دعا

آج درگاہ کے خادم سید الدین سخی نے خواجہ غریب نواز کے آستانہ پر لتا منگیشکر کے لئے خصوصی دعا کی ۔ اسی طرح لتا جی کے چاہنے والوں نے بھی ان کے یوم پیدائش پر ان کو خاص دعاؤں میں یاد رکھا ۔

اس موقع پر خادم سید قطب الدین نے کہا کہ آج خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے بارگاہ میں گلوکارہ لتا منگیشکر کی لمبی عمر کے لیے دعا کی گئی۔خواجہ غریب نواز ان کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ہر سال لتا منگیشکر کے یوم پیدائش کے موقع پر درگاہ پر انکے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے والی لتا جی گلوکاری کی دنیا میں سب سے اہم ترین شخصیت کا درجہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے چھتیس زبان میں 50 ہزار سے زیادہ نغمے گائے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں بھارت رتن کا اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔اس کے علاوہ سنہ 1999 میں انہیں راجیہ سبھا کا رکن بھی بنایا گیا تھا۔

Last Updated : Sep 28, 2020, 3:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.