ETV Bharat / state

Security Meeting In Ajmer اجمیر میں سیکیورٹی انتظامات کے لئے اعلیٰ سطح کی میٹنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 6:17 PM IST

ضلع پولیس کپتان نے سیکیورٹی انتظامات کو پختہ بنانے کے ارادے سے اعلیٰ پولیس افسران اور اہلکاروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ اجمیر ضلع پولیس کے تمام اسٹیشنوں اور اس کی ذمہ دارانوں کو حفاظتی اعتبار سے سخت حکم جاری کیے گئے۔

اجمیر میں سیکیورٹی انتظامات کے لئے اعلیٰ سطح کی میٹنگ

اجمیر:ریاست راجستھان میں آئندہ اسمبلی انتخابات کو لے کر اجمیر ضلع پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کو پختہ بنانے کی کوشش تیز کردی ہے۔ ضلع پولیس کپتان نے اس سلسلے میں تمام تر حفاظتی نقطہ نظر سے پولیس کے اہلکاروں اور اعلی افسران کی ایک میٹنگ کی۔

اجمیر پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں، پولیس سپرنٹنڈنٹ چونرام جاٹ نے پولیس اہلکاروں اور تمام پولیس افسران کے ساتھ آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس حوالے سے مزید معلومات دیتے ہوئے ایس پی چونارام جاٹ نے بتایا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تھانوں کے ایس ایچ او، سی او، ایڈیشنل ایس پی سمیت پولیس اہلکاروں کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

اس میں انہیں آئندہ اسمبلی انتخابات منصفانہ طریقے سے کرانے کے حوالے سے ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کو سی وی جی ایل اپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور عوام میں اس کی تشہیر کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Rajasthan Assembly Elections راجستھان اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ 23 نومبر کے بجائے 25 نومبر کو: الیکشن کمیشن

قابل ذکر ہے کہ ریاست راجستھان کے اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اجمیر میں بھی انتخابات کے مد نظر پولیس کے اعلی افسران میٹنگ کا اہتمام کر رہے ہیں اور ضرورت کے مطابق حکم بھی جاری کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.