حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ اجمیر شریف میں دنیا بھر سے بلا تفریق مذہب و ملت لوگ اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں۔
این آر سی اور سی اے اے کا فیصلہ لیے جانے کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ یہاں تک کہ ملک کی کئی ریاستوں میں حالات بے قابو ہو چکے ہیں۔
ایسے میں اجمیر شریف درگاہ میں راشٹریہ راجیو گاندھی بریگیڈ کانگریس کے سیکرٹری سید عمران چشتی کی قیادت میں درگاہ شریف کی شاہجہانی مسجد میں دعا کا اہتمام کیا گیا۔
جہاں خادمین درگاہ اور زائرین نے مل کر ملک کے حالات کی بہتری کے لیے خصوصی طور پر دعا مانگی اور وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو عقل سلیم کے ساتھ ملک کی عوام کے حق میں این آر سی اور سی اے اے کے حوالے سے درست اور سہی فیصلہ ہونے کے لیے دعا مانگی گئی۔