ETV Bharat / state

اجمیر کے مسلمانوں نے فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کی - راجستھان کے شہر اجمیر

پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک کے علاوہ ملک کی متعدد ریاستوں میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔

Ajmer Muslims condemned French president's statement
اجمیر کے مسلمانوں نے فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کی
author img

By

Published : Nov 6, 2020, 8:14 PM IST

راجستھان کے شہر اجمیر میں بھی مسلمانوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ آج بعد نماز جمعہ مسلمان کا ایک وفد ضلع کلکٹریٹ کے دفتر پہنچا اور صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک میمورنڈم کلکٹر کے حوالہ کیا گیا۔

اجمیر کے مسلمانوں نے فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کی

شہر قاضی توصیف احمد مسلم وفد کی صدارت کر رہے تھے۔ میمورنڈم میں بھارتی حکومت سے فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر قاضی توصیف احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پیغمبر اسلامﷺ کو سارے عالم کے لیے رحمت بناکر بھیجا ہے اور رسول پاکﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان ناموس رسالت کےلیے کسی بھی طرح کی قربانی کےلیے تیار ہے۔

وفد میں درگاہ شریف کے خادم، علما کرام اور مسلم تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.