راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی مشہور صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز درگاہ کے خادموں کی انجمن شیخ زادگان کے انتخاب کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ خداموں کا الزام ہےکہ موجودہ عارضی سیکریٹری گذشتہ ڈیڑھ برس سے الیکشن نہیں کروارہے ہیں۔
اس سلسلے میں لوگوں نے انجمن دفتر پر دھرنا دیتے ہوئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔
ناراض خادموں کا الزام ہے کی موجودہ عارضی سیکریٹری گزشتہ ڈیڑھ برس سے الیکشن نہیں کروا رہے ہیں اور یہ کرکے کمیٹی جمہوری حقوق کو پامال کر رہی ہے۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انجمن کے عارضی سیکریٹری احتشام چشتی اور صدر سے ملاقات کی گئی اور انہیں مطالبات سے آگاہ کیا گیا ہے، لیکن ان کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب ابھی تک نہیں ملا ہے۔'
ایسے میں اب مظاہرہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر 15 روز میں انجمن انتخابات کو لے کر کوئی فیصلہ نہیں لیتی ہے تو آئندہ انجمن کے تمام دفتروں پر تالے لگا دیے جائیں گے'۔