ETV Bharat / state

اجمیر درگاہ: 21 جولائی کو کھُلے گا جنّتی دروازہ

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ تک اجمیر درگاہ بند تھی جو چند روز قبل ہی زائرین کے لیے کھول دی گی اور اب 21ن جولائی کو زائرین کے لیے درگاہ کا جنّتی دروازہ کھولا جائے گا۔

Ajmer dargah open
Ajmer dargah open
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 8:17 PM IST

عیدالاضحی کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ میں عید کی خوشیاں منانے کیلئے کثیر تعداد میں زائرین پہنچیں گے اور حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ میں حاضری دیں گے۔

خاص بات یہ ہے کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر درگاہ کا جنّتی دروازہ بھی کھول دیا جائے گا۔ 21 جولائی کو صبح چار بجے سے ظہر کی نماز تک عقیدتمندوں کے لیے جنّتی دروازہ کُھلا رہے گا۔

خادم سید قطب الدین سخی کے مطابق یہ جنّتی دروازہ خواجہ صاحب کے مزار مبارک کے قریب ہے اور اکثر عقیدتمند یہاں منت کا دھاگا باندھتے ہیں نیز زیارت کرنے کے لیے آستانہ میں داخل ہوتے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ زیادہ تر بالی ووڈ فلم اسٹار بھی جنّتی دروازے پر ہی اپنی فلموں کی کامیابی اور زندگی میں خوشیوں کی منت کا دھاگا باندھتے ہیں۔

سلطان الہند کی بارگاہ میں جنّتی دروازہ سال میں چار مرتبہ عقیدتمندوں کے لیے کھولا جاتا ہے۔

رواں برس عیدالفطر اور بڑے سرکار خواجہ صاحب کے پیر و مرشد کے عرس کے موقع پر عقیدتمند درگاہ بند رہنے کی وجہ سے دیدار نہیں کر پائے تھے لیکن اب 21 جولائی کو اس جنّتی دروازے سے خاص اور عام زائرین آستانہ شریف میں داخل ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر درگاہ کا خصوصی اسپرے سے سینیٹائزیشن

کووڈ 19 کے پیش نظر حکومت راجستھان کے ہدایت نامہ کے مطابق اجمیر درگاہ کو 73 روز تک بند رکھا گیا تھا۔ اب خواجہ صاحب کا دربار تمام عقیدتمندوں کے لیے کورونا گائیڈ لائن کے مطابق کھول دیا گیا ہے۔ ایسے میں اب زائرین کی آمد سے اجمیر کی گلیاں ایک بار پھر سے گلزار دکھائی دے رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.