اجمیر شریف درگاہ میں واقع جنتی دروازہ پر ہر برس لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند اپنی من کی مراد لے کر آتے ہیں اور اس دروازے پر منت کے دھاگے باندھ کر اور اپنی دلی خواہشات کو خط و خطوط سے پیش کر اپنی مراد مانگتے ہیں۔
یہاں کئی عقیدت مند ایسے ہیں جو گزشتی کئی برسوں سے اپنی من کی مراد یہاں لے کر آرہے ہیں اور ہر بار کی طرح ان کی جائز مراد یہاں پوری ہوتی آرہی ہے۔
ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر عقیدت مند یہاں این آر سی اور سی اے اے جیسے قوانین کی منسوخی کے لیے بھی دعا مانگ رہے ہیں اور ساتھ عقیدت مند ملک کی سلامتی اور قومی یکجہتی میں استحکام کی دعا کی جاتی ہے۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس اور اس سے وابستہ رسومات ای ٹی وی بھارت کی پوری ٹیم 24 فروری سے براہ راست آپ تک پہنچانے کی سعادت حاصل کرے گی۔
دیکھیے اجمیر سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی رپورٹ