ETV Bharat / state

چادر چڑھانے کی اجازت نہ دینے پر خادموں نے ظاہر کی ناراضگی

author img

By

Published : Jun 27, 2021, 2:27 PM IST

راجستھان گہلوت حکومت کے مطابق 28 جون سے صوبے کے تمام مذہبی مقامات کھول دیے جائیں گے لیکن مندر اور درگاہ پر گلپوشی، چادر پوشی، روشن چراغ اور تبرکات پیش کیے جانے پر پابندی عائد رہے گی۔

چادر چڑھانے کی اجازت نہ دینے پر خادموں نے ظاہر کی ناراضگی
چادر چڑھانے کی اجازت نہ دینے پر خادموں نے ظاہر کی ناراضگی

عالمی مشہور و معروف حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ کے خادموں نے نئی سرکاری ہدایت نامہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

راجستھان گہلوت حکومت کے مطابق 28 جون سے صوبے کے تمام مذہبی مقامات کھول دیے جائیں گے لیکن مندر اور درگاہ پر گلپوشی، چادر پوشی، روشن چراغ اور تبرکات پیش کیے جانے پر پابندی عائد رہےگی۔

حکومت کی اس ہدایت نامہ پر سبھی مذہبی رہنماؤں اور تنظیموں نے سخت اعتراض درج کروایا ہے۔ اجمیر درگاہ خادموں کے مطابق پھولوں کی چادر پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے تو درگاہ کھولنے کا کیا فائدہ ہے۔

خادموں نے گزشتہ روز محلہ شور گرام میں ایک رائے شماری میٹنگ کر اپنی انجمن کے سیکرٹری سید واحد حسین انگار شاہ سے ملاقات کی، جہاں وزیر اعلی اشوک گہلوت کو ایک خط لکھ کر ہدایت نامہ پر نظر ثانی کی بات رکھی گئی.

انجمن سید زادگان کے سیکرٹری واحد حسین انگارہ شاہ نے کہا کہ پھول چادر پیش نہ کرنے کی بات بے معنی ہے، اگر کوئی درگاہ پر آتا ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ درگاہ پر چادر پیش کرے۔ درگاہ صرف مارکیٹ کے لیے نہیں کھل رہی ہے۔ اس سے بہتر یہی ہے کہ درگاہ نہ کھولی جائے، جہاں اتنے دنوں تک صبر کیا ہے تو اب آگے بھی انتظار کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.