ETV Bharat / state

Ajmer Dargah اجمیر درگاہ کا اڈیشہ ٹرین حادثے کے متاثرین کے لئے مالی امداد کا اعلان - عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ

اڈیشہ کے بالا سور ٹرین حادثہ کے متاثرین کی مدد کے لیے اجمیر درگاہ خادموں کی انجمن سید زادگان کی طرف سے اجمیر ضلع کلکٹر کو پی ایم ریلیف فنڈ میں دو لاکھ پچاس ہزار کا چیک عطیہ کیا گیا۔

اجمیر درگاہ کا اڈیشہ ٹرین حادثے کے متاثرین کے لئے مالی امداد کا اعلان

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 11:41 AM IST

اجمیر درگاہ کا اڈیشہ ٹرین حادثے کے متاثرین کے لئے مالی امداد کا اعلان

اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ خواجہ معین الدئن چشتی کی انجمن سید زادگان نے اڈیشہ ٹرین حادثے کے متاثرین کے لئے مالی طور پر مدد کرنے کا اعلان کیا ۔

اانجمن کے ممبر حاجی سید عمران چشتی نے بتایا کی ملک میں جب بھی کوئی مصیبت آتی ہے تو اجمیر شریف درگاہ سے دعا کے ساتھ ساتھ مالی امداد بھی دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کے خادموں کی جماعت کی انجمن سید زادگان کی جانب سے اوڑیسا بالاسور ٹرین حادثے کے متاثرین کے لیے ڈھائی لاکھ کا چیک اجمیر ضلع کلکٹر کو سونپا گیا ہے, حاجی سید عمران چشتی کے مطابق یہ امداد ایک معمولی سی مدد ہے, انجمن کمیٹی ملک پرستی میں اس طرح کے نیک عملیات ہمیشہ کرتی رہے گی۔

واجح رہے کہ رواں ماں جون میں اڈیشہ کے بالاسور میں بھیانک ٹرین حادثے میں سئنکڑوں لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔اس واقعے میں سینکڑوں لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔اس واقعے میں عوام لوگوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Groups Of Khadims Of Ajmer Sharif Dargah اجمیر شریف کے خادموں کا وفد عراق اور ایران کے دورے پر

قابل ذکر ہے کہ انجمن نے فلسطین - شام زلزلہ متاثرین کے لیے بھی لاکھوں روپے کی امداد بھیجی تھی, اس کے علاوہ بھارت میں جہاں کہیں بھی مصیبت زدہ آفت سے کسی بھی مذاہب کے افراد کو نقصان پہنچتا ہے تو اجمیر درگاہ سے اسے امداد ضرور بھیجی جاتی ہے,

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.