ریاست راجستھان کے اجمیر میں کانگریس نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔
یہ ریلی اجمیر ڈاک بنگلہ سے لے کر ضلع کلکٹریٹ تک نکالی گئی، اس دوران بی جے پی کے خلاف مظاہرین نے جم کر نعرے بازی بھی کی۔
کانگریس کا الزام ہے کہ مودی حکومت عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے دبا کر مار رہی ہے، ملک میں کسان اور عام انسان دو وقت کی روٹی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔
کانگریس ورکرز نے کہا 'ملک میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے اب حالات زیادہ خراب نظر آ رہے ہیں۔
کانگریس کا الزام ہے 'مرکزی حکومت مہنگائی پر شکنجہ کسنے کے بجائے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے کانگریس پارٹی پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہے، ملک کی عوام اب بھی بی جے پی اور مودی حکومت کی جعلسازی کو سمجھنے لگی ہے'۔
کانگریس کی جانب سے مودی حکومت کے خلاف مسلسل آواز بلند کی جارہی ہے، چاہے وہ بھارت-چین کشیدگی کو لے کر ہو یا پھر ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں کو لے کر، احتجاج و بیان بازی جاری ہے۔