ETV Bharat / state

Owaisi on Two Day Rajasthan Visit اے آئی ایم آئی ایم راجستھان میں تیسری پارٹی بن کر ابھرے گی، اویسی - اسدالدین اویسی راجستھان دورے پر

ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی بدھ کو ضلع سیکر کے فتح پور شیخاوتی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں کانگریس اور بی جے پی کبڈی کا کھیل کھیلتے ہیں، اب ان کی پارٹی تیسری طاقت بن کر ابھرے گی اور اس کھیل کو ختم کر دے گی۔Asaduddin Owaisi on Two Day Rajasthan Visit

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 15, 2022, 11:37 AM IST

Updated : Sep 15, 2022, 12:11 PM IST

سیکر: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہےکہ راجستھان میں اے آئی ایم آئی ایم تیسری پارٹی کے طور پر ابھرے گی۔

اویسی بدھ کو ضلع سیکر کے فتح پور شیخاوتی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں کانگریس اور بی جے پی کبڈی کا کھیل کھیلتے ہیں، اب ان کی پارٹی تیسری طاقت بن کر ابھرے گی اور اس کھیل کو ختم کر دے گی۔ انہوں نے کہا جب تک آپ کے پاس اپنی ایک سیاسی آواز نہیں ہوگی اس وقت تک آپ اپنے مسائل حل نہیں کروا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں برسوں سے ووٹ ڈالنے والا بنایا جاچکا ہے۔ اب ہمیں ووٹ لینے والا بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آپ اپنے نمائندے کو اپنے ووٹ سے کامیاب نہیں کریں گے آپ کو انصاف نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد تلنگانہ میں سات مسلم ایم ایل اے ہیں جن کا بجٹ 1728 کروڑ ہے، وہیں راجستھان میں نو ایم ایل اے ہونے کے باوجود اقلیتوں کا بجٹ 98.55 کروڑ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ راجستھان کا بجٹ اتنا کم کیوں ہے؟

انہوں نے کہا کہ راجستھان کے اقلیتی نو ایم ایل اے کمزور اور بے بس ہیں جن کی آواز نہیں سنی جاتی۔ انہوں نے جاٹ، راجپوت اور گجر سماج کی مثال دیتے ہوئے منظم ہونے کی بات کہی۔

مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے اویسی نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان چین مل کر بھارت کوللکار رہے ہیں۔ اگنی پتھ اسکیم کو اس وقت نہیں لانا چاہیے۔ اسے واپس لینے کی ضرورت ہے۔

اویسی راجستھان کے دورے پر ہیں اور اس دوران وہ پانچ اضلاع کے اقلیتی ووٹروں کی نبض چیک کر رہے ہیں۔ انہوں نے سیکر کے لکشمن گڑھ کے کھیروان اور جھنجھنو کے نول گڑھ میں بھی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ وہ آج ناگور ضلع کے لاڈنون میں جلسہ عام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Asaduddin Owaisi on Two Day Rajasthan Visit: اسدالدین اویسی راجستھان دورے پر

یو این آئی

Last Updated : Sep 15, 2022, 12:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.