بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع ہنومان گڑھ کے بھادرا تھانہ علاقہ میں ایک پرائیوٹ اسپتال کی اومنی وین درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک ڈاکٹر اور بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بھادرا میں بالاجی اسپتال کے ڈاکٹر اویناش عملے کے ساتھ ضلع چرو میں سرحدی گاؤں راياٹونڈا میں ہفتہ کو میڈیکل کیمپ لگانے کے بعد دیر شام واپس بھادرا واپس لوٹ رہے تھے کہ بھادرا-ساهوا شاہراہ پر گنجاسري کے پاس اچانک نیل گائے کے گاڑی کے سامنے آ جانے سے ڈرئیور نے گاڑی پر سے قابوں کھو دیا اور گاڑی سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں بالاجی اسپتال میں تعینات سلیم (30) اور مکیش (25) ساکنان بھروانا کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ڈاکٹر اویناش، وین ڈرائیور راجیش کمار اور اس کی بیٹی خوشی (03) اور دو خواتین اوشا اور ریکھا کو بھادرا کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اوشا اور ریکھا کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے بعد انہیں دوسرے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہیں ۔