ETV Bharat / state

مسلمانوں کا علاج نہ کرنے کا چیٹ وائرل، پولیس نے مقدمہ درج کیا

چورو کے سردارشہر کی خاتون ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پر چیٹس وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ کسی خاص برادری (مسلمان) کا علاج نہ کرنے کی بات کر رہی ہے، سوشل میڈیا پر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Muslims will not treat, Female doctor's chat viral on social media
مسلمانوں کا علاج نہ کرنے کا چیٹ وائرل، پولیس نے مقدمہ درج کیا
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 2:09 PM IST

ڈاکٹر کو زمین کا خدا کہا جاتا ہے کیونکہ ڈاکٹر مریض کو بغیر کسی امتیاز کے علاج کر کے ان کی جان بچاتے ہیں، لیکن راجستھان میں چورو کے سردارشہر کی ایک خاتون ڈاکٹر کے ذریعہ سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو میں ایک خاص طبقہ کا علاج نہ کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس چیٹ کا اسکرین شاٹ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے ڈاکٹر سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مسلمانوں کا علاج نہ کرنے کا چیٹ وائرل، پولیس نے مقدمہ درج کیا

سردارشہر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او مہیندر دت شرما نے بتایا کہ نجی اسپتال کے ڈاکٹر نے کسی خاص برادری کا علاج نہ کرنے کے بارے میں سوشل میڈیا پر بات کی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے خاتون ڈاکٹر، ہسپتال میں کام کرنے والا کمپاؤنڈر اور ایک لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Muslims will not treat, Female doctor's chat viral on social media
مسلمانوں کا علاج نہ کرنے کا چیٹ وائرل، پولیس نے مقدمہ درج کیا

تھانہ صدر کا کہنا ہے کہ خاص برادری (مسلمان) کے بارے میں یہ کہا گیا تھا کہ ان میں کورونا زیادہ پھیلا ہوا ہے۔ لہذا ان کا علاج نہ کرنے کی بات کی گئی ہے۔

اس دوران چیٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ مبینہ گروپ کی چیٹ پر بہت ساری اشتعال انگیز باتیں بھی معاشرے کے حوالے سے سامنے آ گئیں۔ اس کے بعد راجستھان مسلم کونسل کے ضلع صدر مقبول خان نے پولیس کو اس معاملے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چیٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ جس کے بعد کسی بچے نے انہیں یہ چیٹ بھیجی۔

پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جس میں ایک خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہے، جس نے سوشل میڈیا پر چیٹنگ کی، اور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

تاہم چیٹ وائرل ہونے کے بعد سردارشہر کے نجی اسپتال کے ڈاکٹر نے اپنے عملے کی جانب سے فیس بک پوسٹ کے ذریعہ ان پیغامات پر معذرت کرلی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی ڈاکٹروں اور ہسپتالوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ہسپتال کے ڈاکٹر نے اپنے عملے کی جانب سے فیس بک پوسٹ کے ذریعہ ان پیغامات پر معذرت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.