راجستھان: کووڈ 19 کا جعلی سرٹیفکٹ بنانے کا انکشاف - جعلی سرٹیفکیٹ
راجستھان کے ناگور ضلع کے ڈیڈوانا کے بانگڑ اسپتال کے نام پر کووڈ 19 نگیٹیو کا جعلی سرٹیفکٹ بنانے کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔
اس معاملے میں پی ایم او کے نام پر جعلی لیٹر پیڈ بنائے گئے تھے اور کورونا وائرس سے منفی ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔
اس جعلی لیٹر پیڈ پر اسپتال کا نام لکھا ہوا ہے اور پی ایم او کے دستخط بھی موجود ہیں۔ صرف یہ ہی نہیں، لوگوں سے اس سرٹیفکیٹ کے لیے 2700 سے 3000 روپے بھی وصولے گئے۔
لیٹر پیڈ ناگور ضلع کے بانگڑ اسٹیٹ اسپتال، ڈیڈوانا کے لیٹر پیڈ میں نظر آرہا ہے جس میں کووڈ 19 کی منفی رپورٹ لکھی ہے اور پی ایم او کے بھی دستخط کیے ہوئے ہیں۔
یہ لیٹر پیڈ اصلی نظر آتا ہے لیکن سچائی یہ ہے کہ یہ لیٹر پیڈ بالکل جعلی ہے۔ درحقیقت علاقے کے دیہات ڈسپنسری میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے ایک ملازم کو اس معاملے کے بارے میں معلومات ملی پھر اس نے اس معاملے سے بانگڑ اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ جس شخص کے نام لیٹر پیڈ پر جانچ منفی جاری کی گئی۔ اس نام کے شخص کا بانگڑ اسپتال میں کوئی ٹسیٹ نہیں ہوا۔
اس سند میں گنیش رام نامی مریض کی رپورٹ کو منفی قرار دیا گیا ہے اور اس کے نمونے لینے کی تاریخ 24 اگست لکھی گئی ہے اور رپورٹ آنے کی تاریخ 25 اگست لکھی گئی ہے لیکن اس رپورٹ میں اس شخص کے والد اور اس کے گاؤں کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
اس رپورٹ کے بدلے گنیش رام سے 2700 روپے بھی لیے گئے ہیں جبکہ بانگڑ اسپتال کی تحقیقاتی رپورٹ کی اصل کارکردگی اس سے بالکل مختلف ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ اسپتال کے ریکارڈ کے مطابق گنیش رام نامی کسی شخص کی میڈیکل جانچ نہیں کی گئی۔
اس سلسلے میں بانگڑ اسپتال کے لیب انچارج اور تفتیشی عملے نے پی ایم او کو ایک تحریری شکایت دی ہے جس میں انہوں نے جعلی سرٹیفکٹ کے اجراء کے بارے میں پی ایم او کو آگاہ کیا ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔