ETV Bharat / state

میرج ویب سائٹ پر لڑکیوں کی پروفائل غیر محفوظ - گنگا نگر

میرج ویب سائٹ کے ذریعے دوستی ہونے کے بعد نوجوان شادی کرنے کا جھانسہ دیکر اس کا ریپ کرتا رہا

میرج ویب سائٹ پرلڑکیوں کی پروفائل غیر محفوظ
author img

By

Published : Jul 27, 2019, 5:47 PM IST

ریاست راجستھان کے شری گنگا نگر میں ایک میرج ویب سائٹ کے ذریعےشادی کا جھانسا دیکر ایک لڑکی کے ساتھ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

متاثرہ لڑکی کا الزام ہے میرج ویب سائٹ کے ذریعے دوستی ہونے کے بعد نوجوان اسے شادی کرنے کا جھانسہ دیکر اس کا ریپ کرتا رہا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

خواتین پولیس اسٹیشن کے مطابق پرانی آبادی میں رہنے والی 26سالہ لڑکی نے معاملہ درج کراکے بتایا کہ 2016میں اس نے شادی کے لئے میرج ویب سائٹ پر اپنا پروفائل اپ لوڈ کیا تھا۔ جس کے کچھ دن بعد ہریانہ پانی پت کا باشندہ رویندر راوت سےاس کی دوستی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق رویندر کی اس لڑکی سے اکثر ملاقات بھی ہوا کر تی تھی، اور لڑکا اسے اپنے گھر والوں سے ملانے بھی لے جا یا کرتا اور گھر والے دونوں کی شادی کے لئے تیار تھے۔

لڑکی نے بتا یا کہ گذشتہ تین برس سے جب بھی وہ رویندر سےشادی کے لئے کہتی تووہ بات کو ٹال دیتا تھا۔ اسی دوران اس نے کئی بار اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے، اور اب شادی کرنے سے انکار کردیاہے۔

پولیس نے بتا یا کہ دفعہ 376کے تحت معاملہ درج کرکے لڑکی کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے۔

Intro:Body:

article

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.