ETV Bharat / state

Ajmer Delegation Left for Umrah اجمیر سے ایک وفد سفرعمرہ پر روانہ، کہاکہ فلسطین کے لیے کریں گے خصوصی دعا - اجمیر شریف درگاہ فلسطین کے حق میں دعا

اجمیر کے اندر کوٹ علاقے سے ایک وفد سفرعمرہ پر روانہ ہوا ہے، عمرہ کے لیے جانے والے عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ ہم اس موقع پر فلسطین میں امن و امان اور اسرائیل حماس جنگ جلد ختم ہونے کی خاص دعا کریں گے۔

Ajmer Delegation Left for Umrah
اجمیر سے ایک وفد سفرعمرہ پر روانہ، کہاکہ فلسطین کے لیے کریں گے خصوصی دعا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 4:39 PM IST

اجمیر سے ایک وفد سفرعمرہ پر روانہ، کہاکہ فلسطین کے لیے کریں گے خصوصی دعا

اجمیر: فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں دعا خیر کی نسبت سے، اجمیر شریف سے ایک وفد سفر عمرہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ مکہ مکرمہ اور گنبد خضرہ کی زیارت کے ساتھ اسرائیل اور حماس کی جنگ جلد ختم ہونے کی خواہش لیکر، اجمیر اندرکوٹ علاقہ سی 12 عقیدت مندوں کا ایک وفد سفر عمرہ کے لیے روانہ ہوا۔ اس سے قبل تعلیمات روحانیت کمیٹی کی جانب سے ان سبھی کا استقبال کیا گیا اور دعائیہ جلسے کا اہتمام کیا گیا۔

اسرائیلی حملے میں فلسطین میں مظلوم عوام نشانہ بن رہی ہے، اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ایسے میں معصوم چھوٹے بچے بھی اس جنگ کا شکار بن کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں دعا خیر کی جا رہی ہے۔

اجمیر شریف میں بھی اسی کو لیکر ایک دعائیہ جلسہ رکھا گیا، جس میں درگاہ علاقہ سے سفر عمرہ پر جانے والے تمام عقیدت مندوں کو بلایا گیا اور ان کا استقبال کرتے ہوئے فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں دعا کی گزارش کی گئی۔ خاص بات یہ رہی کہ اندر کوٹ علاقے سے سفر عمرہ پر جانے والے عقیدت مندوں کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین میں امن و امان اور اسرائیل حماس جنگ جلد ختم ہونے کی دعا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

تعلیمات روحانیت کمیٹی کی جانب سے استقبال کرنے والوں میں اجمیر درگاہ شریف کے خادم شیخ زادہ سہیل چشتی، عبدالخالق، دلشاد انصاری، واحد خان، محمد رفیق شاہ، تنویر صدیقی، نعیم خان، فاضل صدیقی، تنویر حسین، مشرف صدیقی، سلمان نیازی، سعد حسین، شوکت علی، حاجی قطب الدین، عمران محمد، مظفر علی، فرید محمد، زلفقار احمد، عمران سنار سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.